• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے کی ایتھلیٹکس فیڈریشن کو رکنیت بحالی کیلئے مشروط پیشکش

کراچی ( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کی رکنیت بحال کرنے کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کردی ۔ پی او اے کے صدر عارف سعید نے کہا ہے کہ فیڈریشن اس مقصد کیلئے درخواست دیں اس پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے درست کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے بنائی گئی ایتھلیٹکس کمیٹی اور فیڈریشن کی معطلی کا نوٹیفیکشن واپس لے ۔

اسپورٹس سے مزید