کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں گولڈ کیٹیگری میں کراچی ریجن بلوز نے اسلام آباد ریجن کو 256 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی بلوز کے محمد رضا نے 37 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ ریجن بلوز نے فاٹا ریجن کو 80 رنز سے شکست دے دی ۔گولڈ کیٹیگری کے پوائنٹس ٹیبل پر پشاور بلوز 61 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، ملتان 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔