• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینڈ پیپر اسکینڈل، آسٹریلیا 8 سال بعد کھلاڑیوں سے سچ اگلوانے کو تیار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے 2018 کے بال ٹیمپرنگ سینڈ پیپر اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے آزاد فورم قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے عبوری چیئرمین ڈیوڈ بون اور چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ کے مطابق فورم کی کارروائی خفیہ رکھی جائے گی، ابتدائی تحقیقات دوبارہ نہیں کھولی جائیں گی اور نہ ہی انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کھیلنے والے 11 میں سے صرف آٹھ کھلاڑیوں کے انٹرویوز کیے گئے تھے۔ ادھر بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ کیمرون بینکرافٹ نے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں مکمل سچ نہیں بتایا گیا تھا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے ڈیوڈ وارنر نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے دوران سینڈ پیپر استعمال کرنے کا خیال پیش کیا۔ تمام کھلاڑیوں کو سینڈ پیپر کے استعمال کا علم تھا، تحقیقات کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کو مکمل سچ نہیں بتایا گیا۔ عثمان خواجہ نے درست تفصیلات بیان کی ہیں، پیٹ کمنز کی پریس کانفرس کے بعد تمام واقعات کے بارے میں لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

اسپورٹس سے مزید