کراچی (جنگ نیوز) اٹالیہ ٹی ٹین لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز 20نومبر سے ہوگا، جو 28 نومبر تک جاری رہیں گے۔ ایونٹ میں روم گلیڈی ایٹرز، بریشیا لائنز، ناپولی نائٹس، میلان آئیکونز اور وینس لائیو وائرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی ۔ لیگ کے دوران شائقین کرکٹ کو دنیا کے نامور کرکٹرزگیل، جیمز اینڈرسن، شکیب الحسن، محمد عامر سمیت دیگر کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز روزانہ شام 4 بجے پاکستان کے پہلے نجی اسپورٹس چینل جیوسوپر ایچ ڈی (Geo Super HD) پر براہ راست نشر کرے گا۔