• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسران کی ڈکیتی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری سندھ نے اورنگی ٹاون میں پولیس افسران کی ڈکیتی کے معاملے کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی واقعہ میں ملوث ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی اور انڈر ٹرینگ ڈی ایس پی عمیر بجاری سمیت دیگر پولیس افسران کے ملوث ہونے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی،اس رپورٹ کے مطابق پولیس افسران کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق 27 نومبر کو وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں طے پانے والے فیصلے کے مطابق کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل چیف سیکریٹری ( ہوم سیکریٹری) ہونگے جبکہ کمشنر کراچی اور کراچی ریجن کے علاوہ ایک ڈی آئی جی رینک کا افسر اس کا ممبر ہو گا ،جبکہ مزید ایک ممبر چیئرمین کمیٹی کے ارکان کی مشاورت سے نامزد کرے گا۔