• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

SWEN کرکٹ لیگ لندن کی افتتاحی تقریب اور آغاز

لندن ( جنگ نیوز) چار سال قبل T-10 کرکٹ کپ کو لیگ میں متعارف کرانے اور گزشتہ تین سال سے کامیاب پاکستان کپ منعقد کرانے والے ابرار میر نے نئے وژن اور جوش و خروش کے ساتھ ایک متحرک SWEN کرکٹ لیگ کا آغازکردیا۔ SWEN کرکٹ لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار میر نے کہا کہ ہم نے 17 سال پہلے لندن میں جب کرکٹ شروع کی تو کافی مسائل دیکھے اور مختلف کمیونٹیز کو نزدیک لانے پر کام شروع کردیا۔ اس وقت لندن کے تین حصوں میں سفید بال کلر یونیفارم کی لیگز نہیں ہیں اور خاص طور پر کوالٹی لیگ کی اشد ضرورت تھی جس کی وجہ سے ہم نے یہ قدم اٹھایا اور اب کمیونٹی کی طرف سے تعاون کی ضرورت ہے کہ جس کے بغیر کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔ ابرار میر صدر SWEN نے اعلان کیا کہ لیگ گیمز کا فائنل 2 روزہ ہوگا جو کبھی بھی کسی لیگ میں نہیں کھیلا گیا۔ S/7 کپ فائنل بیسٹ آف دی تھری ہو گا اور یہ بھی پہلی بار ہونے جارہاہے۔ جیتنے والی ٹیموں کے علاوہ کھلاڑیوں کیلئے انفرادی کیش ایوارڈز کا اعلان بھی کیا گیا۔ SWEN کرکٹ لیگ پورے لندن میں کھیلی جائی گی اور جنوب/مغرب/مشرق/شمال کی ٹیمیں اپنے مقامی میدانوں پر کھیلیں گی اور ٹیموں کو دور دور سفر کر کے نہیں جانا پڑے گا۔ تقریب کی نظامت کاشف نقوی نائب صدر SWEN نے کی جب کہ بابر ایوب نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺپیش کی۔ پیٹرن انچیف سلیم یاسین نے SWEN کے عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کیا اور انہیں مبارکباد دی اور اپنے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ ابرار میر صدر، عدیل رفیع لیگ سیکرٹری، کاشف نقوی نائب صدر اور سید غازی علی بطور کوآرڈینیٹر ویسٹ لندن SWEN کے مرکزی ایگزیکٹوز ہوں گے۔ کاشف نقوی نائب صدر SWEN نے کہا کہ ہم نے اس لیگ کو کامیاب کرنا ہے کیونکہ اس میں ہم جو چیزیں لائے ہیں ان میں سے اکثر چیزیں پہلی بار شروع کی جائیں گی اور ٹیمیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔ عنایت کوٹھیا چیئرمین میٹرو پولیٹن ایسیکس ڈسٹرکٹ کرکٹ بورڈ، بلال اقبال برائے ویسٹ لندن کوآرڈینیٹر، جاوید بٹ چیئرمین لیٹن لائنز، عامر خان انچارج ایلیٹ ڈیوس اوورسیز، مختار محسن چیئرمین شین ماس، یاسر ورک کیپٹن بیکنٹری ہومز، امپائر کبیر شاہ، نادر رشید اور حیدر علی نے سوین لیگ کے پروگرام کو سراہااور نئے مقابلوں خاص طور پر دو روزہ لیگ ٹیسٹ فائنل کی تعریف کی اور SWEN کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں غلام حسین، عرفان الحق، سلیم صابری، فرخ شمسی، حاجی اقبال پاٹیل، محمد یسین، جبران مغل اور دیگر نے شرکت کی۔ ابرار میر نے نوجوان کھلاڑی حیدر علی کو پرنس کلب کے S/7 کپ گیمز کا کپتان بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا نے کؤریج دی۔
یورپ سے سے مزید