• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چوری خاتمہ کیلئے فیلڈ فارمیشنز مانیٹرنگ ٹیمیں شوگر ملوں میں تعینات

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایف بی آر نےشوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خاتمہ کیلئے فیلڈ فارمیشنز کی مانیٹرنگ ٹیمیں ملک بھر کی شوگر ملوں میں تعینات کر دی گئی ہیں، چینی اُن نوٹیفائیڈ مصنوعات میں سے ایک ہے جس کی پیداوار، فروخت، کلیئرنس، سٹاک کرنے اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں پر مانیٹرنگ یا ٹریکنگ لاگو کی جاتی ہے،ترجمان ایف بی آر کے مطابق چینی کی تیار کردہ یا فراہم کردہ ہر بوری پر ٹیکس سٹیمپ لگانا لازمی ہے جس کی خلاف ورزی ایکٹ کے سیکشن (23) 33 کے تحت قابل سزا جرم ہے اور تیار مال کی ضبطگی کا موجب ہے جرم ثابت ہونے پر ڈیفالٹر کو تین سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید