لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر سے،نامہ نگار) نشترکالونی کےعلاقہ حاکم چوک میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ سے35سالہ شخص قتل کرکےلاش بوری میں بندکرکے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لےکرپوسٹمارٹم کےلیے بھجوادی۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شمع کالونی کے شاہ رخ عرف پومی کےنام سےہوئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے۔ ایس ایچ اوتھانہ نشترعمران پڈانہ نے بتایاکےملزمان مقتول کےقریبی لگتے ہیں جنہیں جلدپکڑلیاجائیگا۔