• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو سیشن کی بجائے حقیقی سیاست پر یقین رکھتے ہیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے ، تحریک انصاف کے منشور سے متاثر ہوکر لوگ پارٹی میں جوق در جوق شامل ہور ہے ہیں، ہم فوٹو سیشن کی بجائے حقیقت پر مبنی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلع زیارت سے محمد اقبال دوتانی ، آفتاب دوتانی ، شعیب خان ، محمود خان سمیت دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے 25 خاندانوں کی شمولیت ہے، ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں آئے روز کی شمولیت سے پارٹی کا گراف روز بروز اوپر جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دور پی ٹی آئی کا ہوگا جو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار اد اکرے گی ۔اس موقع پرٹھیکیدار محمد اقبال نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع زیارت سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
کوئٹہ سے مزید