• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائیگی‘ حسن ریکی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی آرگنائزر بانی رہنما لالہ حسن ریکی کی صدارت میں شالدرہ یونٹ ون کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی آرگنائزر عید محمد احمدزئی، آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سردار حمید ریکی اور ضلع کوئٹہ کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں یونٹ کے انتخابات عمل میں لائے گئے جس کے مطابق یونٹ سیکرٹری کے لئے نجیب ریکی اور ڈپٹی آرگنائزر کیلئے بلال نوتکزئی کو منتخب کیا گیا۔ ضلعی کونسلران کے لئے لالہ حسن ریکی اور محمد اعظم مینگل کو منتخب کیا گیا اس موقع پر لالہ حسن ریکی، عید محمد احمدزئی، سردارحمید ریکی، یونٹ سیکرٹری نجیب ریکی، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری بلال نوتکزئی اور محمد اعظم مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی ایک جمہوری اور پارلیمانی قوم پرست پارٹی ہے، یونٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہے۔ پارٹی جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے اور جمہور کی سیاست میں طاقت کا مرکز تصور کرتی ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہے۔ پارٹی جمہور کی آواز بن کر پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر عوام کے مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید