مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں شہباز شریف، اسحاق ڈار اور مریم نواز شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
9 مئی کی (گزشتہ) شب بھارتی گولہ باری سے میر پور ڈویژن میں 4 شہری شہید ہوئے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رہنما میاں عباد فاروق کو لاہورکی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔
ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے، اب اسے سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ایل او سی سے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
نائب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جاپانی ہم منصب ایوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر بھر کی تمام بڑی عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دیئے گئے ہیں۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت نے دنیا کے مہنگے ترین اسرائیلی ڈرونز استعمال کیے، بھارت کو جواب میں کمی نہیں ہو گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مستونگ سے جے یو آئی کے کامیاب امیدوار نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کر دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کی توسیع کا کام اپریل 2027ء تک مکمل کیا جائے۔ فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں سندھ حکومت تمام ضروریات پوری کرے گی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔
سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ ارنب گوسوامی کے اس دعوے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اِن دنوں اُن کے حواسوں پر میں کس قدر سوار ہوں۔