• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں بس اسٹاپ پر فائرنگ، تین افراد ہلاک، 16 زخمی

یروشلم( نیوز ڈیسک)اسرائیل میں ایک بس اسٹاپ پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی شہر یروشلم کی ایک مرکزی شاہراہ کے بس اسٹاپ پر درجنوں افراد کھڑے تھے کہ کار سوار مسلح افراد نے اتنی اچانک حملہ کیا کہ کسی کو سنھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔سرائیلی فوج نے دونوں حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حملہ آور شکل اور حلیے سے فلسطینی لگ رہے تھے۔ ایک سے M-16 اور دوسرے کے پاس سے پستول ملا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد پتا لگالیں کہ ان کا تعلق کس گروپ سے تھا۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
یورپ سے سے مزید