• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب بھی اپنے مصنوعی ذہانت کے حریفوں پر برتری حاصل ہے، گوگل

ملاگا (اے ایف پی) سرچ انجنوں کے بادشاہ کے طور پر گوگل کی پوزیشن پہلی بار خطرے میں ہے ، لیکن فرم کے عالمی پالیسی سربراہ کینٹ واکر نے رواں ہفتےبتایا کہ اسے اب بھی اپنے مصنوعی ذہانت کے حریفوں پر برتری حاصل ہے۔کینٹ واکر نے اس خیال کو مسترد کیا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے وائرل اے آئی چیٹ بوٹس گوگل کی بادشاہت کو چیلنج کر سکتے ہیں، انہوں نےاس بات پر زور دیتے ہوئےکہا کہ ان کی فرم نے گزشتہ دہائی اپنی مصنوعات میں مصنوعی ذہانت کو ضم کرنے میں صرف کی ہے۔ انہوں نے اسپین کےشہر مالاگا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مصنوعی ذہانت محض ایک چیٹ بوٹ سے کہیں زیادہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید