• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12ارب سال قبل وجود میں آنے والا ’مثالی‘ نظام شمسی دریافت

کراچی (نیوز ڈیسک) محققین نے ایک ایسا ’کامل‘ نظام شمسی دریافت کیا ہے جو کسی بڑے تصادم کے نتیجے میں وجود میں نہیں آیا تھا۔ ہمارے نظام شمسی میں تمام سیارے الگ الگ حجم کے ہیں مگر یہاں سب سیارے ایک ہی سائز کے ہیں۔ یہ نظام 100 نوری سال دور ہے اور اس میں ایک ہی سائز کے چھ سیارے ہیں۔ یہ نظام 12 ارب سال قبل وجود میں آیا اور تب سے اب تک اس میں بہت کم تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید