• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر‘ دمشق پہلے‘ تہران دوسرے نمبر پر

سنگاپور(صباح نیوز)دنیاکے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری ‘سستے ترین شہروں میںدمشق پہلے ‘تہران دوسرے ‘تریپولی تیسرےجبکہ پاکستان کا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے ‘مہنگے ترین شہروں میں سنگاپور‘زیورخ‘نیویارک ‘جنیوا‘ ہانگ کانگ‘ لاس اینجلس، پیرس، تل ابیب، کوپن ہیگن اور سان فرانسسکو شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی سال 2023 کی فہرست میں 173شہروں میں سے دنیا کے مہنگے ترین شہرسنگاپوراور زیورخ قرار پائے ہیں۔دوسرے نمبر پر نیویارک اور جنیوا مشترکہ طور پر براجمان ہیں۔دوسری جانب دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست کی بات کی جائے تو شام کا دارالحکومت دمشق مسلسل چوتھی بار سستا ترین شہر قرار پایا ہے اور اس کے بعد نمبر تہران کا آتا ہے۔لیبیا کا دارالحکومت تریپولی تیسرے، کراچی چوتھے، ازبکستان کا تاشقند پانچویں، تیونس چھٹے، لوساکا ساتویں اور بھارت کا احمد آباد آٹھویں نمبر پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید