اسلام آباد (محمد صالح ظافر ) پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانے اور اے ایف ڈی نے یورپی یونین ڈیلی گیشن(ای یو ڈی ) یواین ڈی پی اور لواوریل پاکستان کی شراکت سے جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کا اعلان کیا ہے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2024ء کےلئے درخواستیں 31دسمبر 2023ء تک وصول کی جائیں گی۔ سول سو سائٹی کو لیشن فار کلائمیٹ چینج (سی ایس سی سی سی ) جی سی اے سے تعلق تمام سر گرمیوں پر عمل درآمد میں شراکت دار ہوگی۔ یہ ایوارڈ تین کیٹیگریز میں دیا جائے گا ۔ جو کلائمیٹ ایکشن ینگ کلائمیٹ جزنلزم اور گرین انٹر پرائز درجوں میں ہوں گی۔