• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نمبر والی گاڑیوں میں شہریوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی(این این آئی)سرکاری نمبر والی ڈبل کیبن گاڑیوں میں شہریوں کو اغوا کرنیوالا گروہ گرفتار،سی ٹی ڈی پولیس کی خفیہ اطلاع پرکارروائی ، 3 ملزمان محمد حسن، رضا اورجواد پکڑے گئے،سی ٹی ڈی سندھ کے انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ کا سرغنہ سعد عمران کو گرفتارکرلیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 10نومبر کو سی ٹی ڈی سندھ کی انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم ڈیفنس میں علاقے میں آپریشن میں مصروف تھی کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے8 سے 10 ملزمان انٹیلی جنس ونگ کی ٹیم پرحملہ کرکے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔19نومبرکوسی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمد حسن، رضا اورجواد وسیم کوگرفتارکیا۔
اہم خبریں سے مزید