• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: ہوم سیکرٹری، ڈپٹی کمشنرز کو تیسری مرتبہ دفعہ 144 لگا نیکی اجازت

لاہور(آصف محمود بٹ) پنجاب کی نگراں کابینہ نے تیسری مرتبہ90روز کے لئے ڈپٹی کمشنروں اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144لگانے کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے ’جنگ‘‘ کو بتایا کہ کابینہ کی طرف سے پہلے بھی دو مرتبہ سی آر پی سی 1898کے سیکشن 144کے اختیارات کے لئےمنظوری دی جس کے بعد گورنر نے اس حوالے سے دو مرتبہ نوے نوے روز (180روز)کے لئے آرڈنینس جاری کئے جن کی میعاد 29نومبر 2023کو ختم ہوگئی تھی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈنینس کے اجراء کے لئے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ اس آرڈنینس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو امن عامہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر 7روز، ہوم سیکرٹری کو 2ماہ اور حکومت (کابینہ ) کو غیر معینہ مدت کے لئے دفعہ 144لگانے کا اختیار ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید