لندن (پی اے) ٹیلفورڈ ریسٹورنٹ میں واردات کے دوران دودھ بھی چوری کر لیا گیا۔ ایک ماں اور بیٹی یہ دیکھ کر دل شکستہ رہ گئیں کہ ان کے ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی واردات میں ناصرف فریج اور فریزر خالی کر دیئے گئے بلکہ دودھ بھی چوری کر لیا گیا تھا۔ بدھ کو جب جیلی ٹینچ ٹیلفورڈ کے ریسٹورنٹ1840پہنچی تو اسے ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں، فرش پر بکھرا ہوا کھانا اور ٹوٹی ٹل ملی۔ ریسٹورنٹ اونر مس ٹینچ نے کہا کہ بھاری مالیت کی اس چوری میں چور شراب بھی لے اڑے۔ مس ٹینچ نے کہا کہ کرسمس فیسٹیول کے موقع پر اس نقصان کی مرمت کی لاگت ناقابل تصور ہے۔ بی بی سی نے کمنٹس کیلئے ویسٹ مرسیا پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ ڈائولی کے ایک سابق میتھوڈسٹ چرچ میں واقع ہے اور عمارت کے بیشتر اوریجنل فیچرز کو برقرار رکھتا ہے۔ مس ٹینچ اپنی والدہ کی مدد سے ایٹری چلاتی ہیں، نے ریڈیو شروپ شائر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس جگہ کو کچل دیا ہے اور عمارت میں موجود تمام شراب کو گرا دیا۔ انہوں نے باورچی خانے میں موجود فریج اور فریزر بھی خالی کر دیا اور وہاں سے سب کچھ لے کر چلے گئے۔ وہ دودھ بھی لے گئے۔ اس سیٹ بیک کے باوجود اونرز نے مقامی باشندوں کی جانب سے سپورٹ کے پیغامات کی رپورٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نقصان سے واپسی (خاص طور پر کرسمس سے قبل) کا راستہ بنانے میں کچھ وقت لگےگا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کام کرنا میری زندگی ہے۔ جو کچھ بھی ہوا، اسے دیکھ کر مجھے ڈر لگتا ہے کہ یہ لوگ کیا کچھ کر سکتے ہیں، اگر عمارت میں اس وقت میں یا لوگ موجود ہوتے تو کیا ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف میں اور میری والدہ ہیں، اگر ہم خود کو ہی اجرت ادا کر سکتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے لیکن اکثر ہم ایسا نہیں کرسکتے، جب دینے کیلئے ہمارے پاس بہت کم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ہم نے جو کچھ کھویا ہے، اسے بدلنے کی کوشش کرنا ہمارے لئے ناقابل تصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ویک اینڈ کو کھو بیٹھے تو یہ تابوت میں ایک حقیقی کیل ثابت ہوگی۔