اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیس میں وفاق، اپیکس کمیٹی، وزرات خارجہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخلی کا معاملہ آئینی تشریح کا بھی ہے، اٹارنی جنرل معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کے نقطے پر معاونت کریں۔