لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک نے 8 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، بورڈ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے انٹرویو اور انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا ۔پارلیمانی بورڈ میں خرم نواز گنڈاپور، راجہ زاہد محمود، نوراللہ صدیقی، محمد عارف چودھری اور دیگر شامل ہیں۔