ملتان(سٹاف رپورٹر) خانقاہ دارالنعمت کے سجادہ نشین سید طلحہ حسین ،حیدررضوی ،مرتضیٰ رضوی کی والدہ کی نمازجنازہ فضل حسین نوری نے پڑھائی چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے دعاکرائی ۔نمازجنازہ میں مخدوم ارتضیٰ الحسن گیلانی، مخدوم سیدزوہیب گیلانی ،رانا شاہدالحسن ،میاں جاوید قریشی ، محمدحسین بابر سمیت مریدین و عمائدین شہرکی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔قل خوانی آج ہفتہ 9بجے صبح ہوگی ۔