کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی اورصوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کلی بنگلزئی سبزل روڈ پر بی این پی‘ پیپلز پارٹی اورجے ڈبلیو پی سے مستعفی ہوکر این پی میں شامل ہونے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ باشعور متحرک خواتین کا مثبت معاشرے کے قیام میں بنیادی کردار ہوتاہے خواتین کوسیاسی میں شریک ہوکر اپنا کرداراداکرناہوگا تاکہ مسائل میں کمی لاسکیں اس موقع پر خواتین کے 3یونٹ کاقیام عمل میں لایاگیا شرکاء سے حمیدا فدا سعدی بادینی فریدہ بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ صائمہ بلوچ، سلمیٰ بلوچ،خان زادی نجمہ اسماء بی بی ہزاری ماہ پری گل پری سکینہ میمونہ راشدہ نادیہ ودیگر نے شمولیت کااعلان کیا۔