کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم میں اسد شفیق کی واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔چار سال سے پاکستان ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ اسد شفیق یکم جنوری سے قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن جائیں گے جبکہ پی سی بی کو کے پی کے سے بھی ایک سلیکٹر کی تلاش ہےسابق کپتان اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کو پی سی بی سلیکشن پینل میں کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے بعدکئی سابق کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کو کراچی سے سلیکشن کمیٹی میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد شفیق نے سلیکٹر بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن وہ اس ماہ سندھ پریمیئر لیگ کھیلنے کے بعد سلیکشن پینل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ٹیسٹ بیٹراسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسد شفیق پہلی بار سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گےوہ کراچی سے سلیکشن پینل کا حصہ ہوں گے ۔نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے توصیف احمد اور وہاب ریاض کی معاونت کریں گے جبکہ وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر بھی ان کی معاونت کریں گے۔وہ سندھ پریمیئر لیگ کھیل کر اسد شفیق تاخیر سے جوائن کریں گے، اسد شفیق چار سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد شفیق اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کررہے ہیں اور قائد اعظم ٹرافی میں800رنز بناچکے ہیں۔