کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میں پہلے 50 اوور میچ میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.3 اوورز میں 152 رنز بنا ئے۔ عبدالصمد 57 گیندوں پر 44رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔۔ انگلینڈ لائنز نے ہدف 24.2 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔