• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ: پاکستان کو جنوبی افریقا سے پہلے ون ڈے میں شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا خواتین کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان خواتین ٹیم کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ اینی ڈرکسن کی کارکردگی دونوں ٹیموں میں بنیادی فرق ثابت ہوئی۔ انہوں نے 90 رنز بنائے اور تین وکٹ بھی لیے۔ میچ ہائی اسکورنگ اور دلچسپ رہا۔ جس میں مجموعی طور پر 706 رنز بنے۔ سینچورین میں میچ میں میزبان نے 8 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔ اینی ڈرکسن 90 اور تزمین برٹز 77 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے شان دارمقابلہ کیا لیکن ہمت345 پر جواب دے گئی۔ عائشہ ظفر 77 ، صدف شمس 61، کپتان فاطمہ ثنا 52،عروب شاہ 40 اور ڈیانا بیگ 38رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں۔

اسپورٹس سے مزید