کراچی(اسٹاف رپورٹر) بہاولپور ریجن نے کراچی ریجن بلوز کوہرار کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر کا فائنل جیت لیا ۔ بہاولپور نے پانچ وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ کپتان محمد عمران کی 37 گیندوں پر 80 رنز پانچ چوکے اور چھ چھکے لگا کر بنائے۔ جواب میں ناکام ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔