• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان ٹیم حالات سے ہم آہنگی کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل پاکستانی ٹیم نے جمعے کو بھی مصر کے شہر اسماعیلیہ میں تین گھنٹے ٹریننگ کی۔ پاکستانی ٹیم اپنی مہم اتوار کو چین کے خلاف میچ سے شروع کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 11 میچوں میں سے پاکستان نے 8میچوں میں فتح حاصل کی، دو میچ ڈرا ہوئے، جبکہ چین کو ایک میچ میں کامیابی ملی۔ ٹیم کے ہیڈ کو چ خواجہ جنید نے مصر سے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ کھلاڑیوں نے موسم اور حالات سے ایڈ جسٹ ہونے کی کوشش کی، میچ کیلئے تیار ہیں، امید ہے پلیئرز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھا ئیں گے ۔ ملائیشیا، آسٹریا اور چین سے مقا بلے کو آسان نہیں لیں گے۔ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں ٹیم آٹھ میچوں میں فتوحات حاصل نہیں کر سکی لیکن ٹاپ رینک والی ٹیموں کے خلاف مقابلے فائدہ مند ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عبوری صدر محی الدین وانی معاملات کو ہموار کرنے اور فیڈریشن میں استحکام لانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید