کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی سنیئر ٹیم کے ساتھ جونیئر ٹیم بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ابوظبی میں انگلینڈ لائنز نے پاکستان شاہینز کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی دو وکٹ سے جیتا اور سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ۔پاکستان نے چھ وکٹ پر162رنز بنائے۔ معاذداقت نے53 رنز بنائے۔ لائنز نے ہدف تین گیندیں پہلے پورا کر لیا۔