• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں شکست، عوام مایوس، سری لنکن کرکٹر کے پتلے نذر آتش

کراچی /کولمبو (اسٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے سری لنکا کے مایوس کن اخراج نے ملک میں طوفان برپا کردیا ہے۔ ٹیم کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ملک کے بعض حصوں میں کھلاڑیوں کے پتلے جلانے کے واقعات کے بعد ان کے گھروں پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ کپتان، کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے استعفوں کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔ ان حالات میں کپتان شناکا نے قوم سے معافی مانگی ہے ساتھ حکومت سے منفی تنقید ختم کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے مسلسل نکتہ چینی سے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے۔ہر کوئی مائیک پکڑ کر الٹی سیدھی تنقید کر رہا ہے، حکومت اسے روکے ۔ انہوں نے کہا ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیل سکے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر سختی کرنا ہوگی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سپر ایٹ مرحلے میں دوسری شکست نے میزبان ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا پہلے ہی ورلڈ کپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے چکے ہیں، جبکہ کپتان داسن شناکا اور سلیکٹرز کی چھٹی طے سمجھی جا رہی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ ورلڈ کپ کے بعد ناکامیوں کا مکمل جائزہ لے کر سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید