کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جمعے کو پاکستانی شائقین کی نظریں جمعے کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ پر لگی ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کی شکست پاکستانی ٹیم کے لئے امید پیدا کرسکتی ہے، پاکستان ہفتے کو سپر ایٹ کا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے ساتھ کھیلے گا، اتوار کو جنوبی افریقا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں۔