کراچی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سنچریوں اور چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا، اس سے قبل اس ایونٹ میں دو سنچریاں بنی تھیں جبکہ رواں ورلڈ کپ میں 4 بیٹر سنچریاں بناچکے ہیں جن میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ، سری لنکا کے پاتھم نسانکا ، کینیڈا کے یووراج سامرہ اور انگلینڈ کے ہیری بروک شامل ہیں ۔ دوسری جانب جمعرات تک ایونٹ میں 48 میچز میں 599 چھکوں کا بھی نیاریکارڈ بن چکا ہے ۔ ویسٹ انڈین بیٹرز اب تک 66 چھکے لگا چکے ہیں ۔