کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میںشاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں، شاہین نے 102 میچوں میں سب سے زیادہ 135 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، حارث رؤف 133 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، شاداب خان نے 123 ٹی20 میچوں میں 114 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔