• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

77.8 ملین ڈالرکی شراکت داری سے ریچارج پاکستان پروگرام شروع

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا 77.8 ملین ڈالرکی شراکت داری سے ریچارج پاکستان پروگرام شروع کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ریچارج پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس کر رہا ہوں،گزشتہ 20 سال سےپاکستان عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ہے، پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے،سیلاب سے بچاؤ اور آبی وسائل کے انتظام کیلئے ریچارج پاکستان پروگرام اہم پیش رفت ہے ، اس اقدام سے پاکستان گرین انفراسٹرکچر کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی،پاکستان اورامریکا کی انسانیت کو درپیش مسائل سے ملکر نمٹنے کی طویل تاریخ ہے۔
اہم خبریں سے مزید