• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو معاشرے میں مختلف مسائل کا سامنا ہے،ہیومن رائٹس کمیشن

پشاور (وقائع نگار )ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستا ن خیبر پختونخوا کے زیرا ہتمام خواتین کیخلاف گھریلو تشدد ٗ روک تھام اور تحفظ ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کے حوالے سے پختونخوا بار کونسل میں مشاورتی نشست کا اہتمام کیاگیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں ٗوکلاء ٗصحافی ٗبلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ریجنل کوارڈی نیٹر شاہد محمود نے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان خیبر پختونخوا کے چیئرمین اکبر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان 1986 ء سے انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم عمل ہے خواتین کے حوالے سے ہمارے معاشرے میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انسانی حقوق کی تنظیم خواتین پر گھریلو تشدد اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہونیوالی خلاف ورزیوں کے خلاف موثر آواز اٹھارہا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے پروگرام کے ریسورس پرسن قمر نسیم نے خواتین کیخلاف گھریلو تشدد ٗ تحفظ ایکٹ 2021 پر عمل درآمد کے حوالے سےپریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بے شمار قوانین بنائے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید