پشاور(جنگ نیوز )پشاورکے معروف تعلیمی ادارے دی سمارٹ سکولزکمپنی آپریٹیڈ پشاور کیمپس میں سٹوڈنٹس حلف برداری کی تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں سکول کی پرنسپل مس ظل فاطمہ کی سربراہی میں سکول کے سٹوڈنٹس نے حلف لیا ۔پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساجد حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں سکول اور انتظامیہ کی جانب سے مثبت تعلیمی سرگرمیوں کے انعقادپرخراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں طلبہ میں آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کرتی ہیں۔ پروگرام کافی خوش اصلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا طلباء کے والدین نے سکول اور پروگرام کی تعریف کی ۔