لاہور(خبرنگار)سرپر ست الخدمت فاؤنڈیشن و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ پاکستان میں پڑھا لکھا نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے مایوسی شکا ر ہے۔ نوجوان کی اس محرومی اورمایوسی کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن شہر لاہور میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کیلئے پروگرام بنو قابل میں رجسٹرڈ درخواست گزاروں کا صلاحیتی ٹیسٹ 10 دسمبر بروز اتوار کو یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہوگا۔ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اس ٹیسٹ میں حصہ لیں۔ ٹیسٹ پاس کرنیو الے طلبہ و طالبات مفت فنی تعلیم جدید لیبز میں کلاسز کی صورت میں حاصل کریں گے جس کے بعد نوجوان کو کاروبار، ملازمت اور فری لانسنگ بے شمار مواقع میسر ہوں گے۔ اس حوالیسے نوجوانوں کی سہولت کیلئے شہر بھر میں زونز کی سطح پر رجسٹریشن کیلئے آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ 7 دسمبر تک شہر لاہور کے نوجوان بنو قابل ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروا کرروزگار کے حصول کیلئے اس شاندار پروگرام سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نےʼʼعالمی یوم معذوراں کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئیکیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذوروں کے عالمی دن کا مقصد تمام ثقافتی، سماجی اور سیاسی پہلوؤں میں معذور افراد کے مصائب سے آگاہی کو فروغ دینا ہے جبکہ معاشرے اور ترقی کی تمام سطحوں پر ان کے حقوق اور بہبود کو فروغ دینا ہے۔