• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا انڈرپاسز کی تزئین وآرائش کا بھی معائنہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بیدیاں انڈرپاس، شاہدرہ چوک، اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔منصوبے کے پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو اور پیکج ون سگیاں تا نیازی انٹرچینج پر کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔پیکج ون پر 4 اور پیکج ٹو پر 5 سب ویرز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔پیکج ون کے 34 میں سے 24 گرڈرز، پیکج ٹو کے 51 میں 26 گرڈرز تیار کر لئے گئے ہیں ۔دونوں پیکجز کے اسفالٹ کی ڈسمیلٹنگ اور وال پینلز کی کاسٹنگ کا کام دن رات جاری ہے۔بیدیاں انڈرپاس کے اطراف سڑکوں کے اسفالٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے سے منسلک سڑکوں پر لین مارکنگ، فنشنگ ورک اور بیوٹیفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔بیدیاں انڈرپاس سے منسلک باقی ماندہ کام آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔شاہدرہ چوک پر گول چکر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، آئندہ چند روز میں بیوٹیفکیشن کے کام کا آغاز ہو جائے گا۔لاہور سے شیخوپورہ دونوں اطراف سڑک پر پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے۔ا نہوں نےکام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کینال روڈ انڈر پاسز کا اچانک دورہ بھی کیا اورتزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈرپاسز پر سول ورک رات 10بجے تا صبح6بجے تک کیا جائے۔ ٹریفک روانی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کمشنر نے انڈرپاسز پر تزئین و آرائش کے کاموں کے بیس پینٹ کا جائزہ لیا۔ کمشنرنے کہا کہ پہلے مرحلے میں کنال روڈ کے دونوں اطراف پر موجود 9 انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ تا انڈرپاس دھرم پورہ تک دونوں اطراف کام کیا جارہا ہے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ انڈرپاسز پر بیس کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ٹیپا انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کا کام بروقت مکمل کرے۔