• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35 سماج دشمن پکڑے گئے، منشیات اور آتشبازی بھی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 35 سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں کو گرفتار کرکے 5کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ۔تھانہ گنجمنڈی پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے 3ملزموں سے 45پتنگیں اور 6ڈوریں برآمد کر لیں ۔ سٹی اور وارث خان پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2ملزموں سے سامان آتشبازی برآمد کر لیا۔ نیوٹائون پولیس نے مری روڈ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزموں کو دھر لیا ۔ ملزموں سے ایک پسٹل اور ایک بوتل شراب بھی برآمد ہوئی۔اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران21جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔ متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تھا نہ انڈسٹریل ایریاپولیس نے شہر یو ں کو لو ٹنے والے منظم گر وہ کے اہم رکن کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی ۔