• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلمٹ اور لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف مہم جاری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے‘ بغیر لائسنس موٹر سائیکل سواروں‘ بغیر رجسٹریشن اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کی  مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کے خصوصی دستے وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراؤں اور اہم مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔  مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد کیپٹل پولیس نے مختلف سرگرمیوں کے دوران شہریوں کو گائیڈ لائن بھی فراہم کی۔ ادہر ترجمان ٹریفک پولیس اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں۔ یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں اور شہری ایکسائز اور ٹیکسیشن سے جاری شدہ نمبر پلیٹ اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل پر آویزاں کریں۔