اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو نجی ہوٹلز کے زیر اہتمام واک منعقد کی گئی جس میں معذور افراد خصوصاً گونگوں اور بہروں نے شرکت کی، واک شاہراہِ دستور پر وزارت خارجہ کے سامنے سے شروع ہو کر سرینا ہوٹل میں اختتام پذیر ہوئی ۔ مقررین نے معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد حصہ بنانے کے لیے انفرادی سطح پر رویوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔