ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان کی جانب سے ریلوے اراضی پر قابضین مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،آئی او ڈبلیو اور ریلوے پولیس کی سربراہی میں ٹیم نے میاں چنوں ریلوے کی 22 مرلے کمرشل اراضی اور 4 مرلے زرعی اراضی واگزار کروا لی جس کی مالیت 61 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی جاتی ہے،ڈی ایس کا کہنا ہے کہ ریلوے پراپرٹی کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔