• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کمپنی کی جانب سے فکسڈ چا رجز کی مد میں بھاری بھرکم بلوں کا اجراء قابل مذمت ہے، چشتی

کوئٹہ ( آئی این پی ) مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے فکسڈ چا رجز کی مد میں بھاری بھربلوں کے اجراکی مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس سے غریب ، مزدورپیشہ وسفیدپوش عوام کے زندگی اجیرن وعذاب بنادی گئی ہے انہوں نے کہا کہ گیس کی مسلسل بندش بیس تیس یونٹ یاکم گیس استعمال کے باوجود پانچ ہزاراور ہزاروں روپے کے بل آنا سراسرظلم ہے۔ ظالمانہ بھاری بھربلوں اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو زندہ درگور کرنے کی مترادف ہے سوئی سدرن نے ظلم کی آخری حد بھی پار کردی انہوں نے کہاکہ گیس انتظامیہ عوام کو لاوارث سمجھ کر من مانیاں کر رہی ہے اور اپنی کرپشن لوٹ مار کا خسارہ چھپانے کیلئے غریب صارفین سے کسرنکال ر ہی ہے۔میٹرٹمپرنگ اور گیس پریشر کمی پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی ناروا اقدامات اورناانصافیوں کے خلاف میدان میں نکلنے کی سوا کوئی آپشن باقی نہ رہا عوام کے صبر کا پیمانے لبریزہوچکا ہے مرکزی جمعیت علما ئے اسلام نظریاتی سیاسی سماجی تاجرتنظیموں سے رابطہ کرکےمنظم جہدوجہدسے بھی گریزنہیں کریگی۔
کوئٹہ سے مزید