• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبلیو ایف پی کے ذریعے نیوٹریشن پروگرام کو موثر بنایا جارہا ہے،سیکرٹری صحت

کوئٹہ(خ ن) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی زیر صدارت ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی ،جس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عارف خان، صوبائی سربراہ ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر فاریہ احسان، پروگرام پالیسی آفیسر ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر شہک ریاض بلوچ، مظہر بلوچ، پلاننگ آفیسر ڈاکٹر شاکو، پروگرام ایسوسی ایٹ احسن، ورلڈ فوڈ پروگرام سیکیورٹی و لائزن آفیسر غلام حیدر اور اسٹاف آفیسر سیکرٹری ہیلتھ شوکت بلوچ نے شرکت کی، صوبائی سربراہ ورلڈ فوڈ پروگرام ڈاکٹر فاریہ احسان نے سیکرٹری صحت عبداللہ خان کو بلوچستان میں جاری منصوبوں پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام بینظیرنشوونما پروگرام اور نیوٹریشن (پریونٹیو اینڈ سپلیمنٹیشن) کے ذریعے کمیونٹی مڈوائف کے ذریعے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام 31 مارچ 2024 تک بلوچستان بھر میں پہلے سے موجود 72 جدید ترین سہولیاتی مراکز سے اپنے بینظیر نشوونما پروگرام کو وسعت دے رہا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ بلوچستان میں نیوٹریشن سے متعلق یو این کے مختلف اداروں کے اقدامات کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ،بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں نیوٹریشن سے متعلق امور کو نبھانے کے لیے نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے بچوں میں غذائی قلت کے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ نو عمر بچوں اور بچیوں سے متعلق بھی ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے نیوٹریشن پروگرام کو موثر بنایا جاررہا ہے،موجودہ صوبائی حکومت نیوٹریشن سے متعلق جاری اقدامات کے دائرہ کار کو تمام اضلاع تک منتقلی کے اقدامات کر رہی ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید