کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن بلوچستان کے ترجمان نے مقامی روزنامہ کی 2 دسمبر کی اشاعت میں شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ کوئٹہ کی صوبائی اسمبلی کی نشستون کی تعداد 8 ہوگئی ہے ، ترجمان نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد پہلے کی طرح 9 ہی ہے جبکہ کوئٹہ کی قومی اسمبلی کی نشستیں 3 ہیں ، کوئٹہ سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں نہ تو کوئی کمی آئی ہے اور نہ ہی اضافہ ہوا ہے ۔