• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن: راجہ محمد عجائب کے صاحبزادے انتقال کر گئے، نماز جنازہ ادا

لوٹن (نمائندہ جنگ) ممتاز شخصیت راجہ محمد عجائب کے صاحبزادے راجہ ظہیر عجائب، جن کا بروز ہفتہ لوٹن میں انتقال ہوگیا تھا، بروز اتوار مرکزی جامع مسجد لوٹن میں خطیب علامہ حافظ اعجاز احمد کی امامت میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی اور اتوار کے روز ہی مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اظہار تعزیت کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، سابق ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل اور کنزرویٹو پارٹی کونسلر راجہ محمد اسلم خان، جے کے ایل ایف کے سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسر راجہ ظفر خان، چئیرمین بلڈنگ برجز لوٹن راجہ اکبر داد خان، اکیڈمک جمیل احمد، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان، سنرل فیونرل سروس لوٹن سنرل ماسک طارق عزیز، حافظ محمد اسلم، بشارت، ارشاد خان، محمد مقصود علی چوہدری، سرفراز علی چوہدری، حافظ عمر اور کئی دیگر شخصیات شامل ہیں۔ دریں اثنا لوٹن سنرل ماسک کے ہال میں مرحوم کے والد محترم راجہ محمد عجائب، بھائیوں راجہ ندیم عجائب، راجہ وحید عجائب، راجہ سعید عجائب اور دیگر خاندان سے کمیونٹی نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائیں کیں۔
یورپ سے سے مزید