کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے ملک بیلجیم کے شمال مغربی حصے میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی متعدی برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ وبا بیلجیم میں فرانس کی سرحد پر قائم شہر ڈکس مائیڈ میں پھیلی جس سے 95 پرندے ہلاک ہو گئے۔ ماہرین نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے فارم پر موجود 20؍ ہزار 100؍ پرندوں کو تلف کر دیا۔ گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر برانڈنبرگ کے ایک فارم پر بھی خطرناک وائرس پھیلنے کی اطلاع کے بعد ماہرین صحت نے 11؍ ہزار 500؍ ٹرکی پرندوں کو تلف کر دیا۔