راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 13موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مارکرموبائل چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں بھی 23مقدمات میں لاکھوں روپے کی نقدی ، زیورات ، موبائلز اور چھ موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تین موٹر سائیکل اور پانچ موبائل اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے ۔تھانہ بنی کے علاقہ سراجیہ پارک کے قریب سکیورٹی گارڈ توقیر احمد سے2موٹرسائیکل سواروں نے ہاتھا پائی کرتے ہوئے اسکی آنکھوں میں سرخ مرچیں ڈال دیں اور اسلحہ کی نوک پررائفل چھین کرفرارہوگئے ۔بنی چوک میں برہان عمران کی گاڑی سے موبائل مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ علی ٹاؤن میں بشارت علی کے گھرکے تالے توڑ کر چارتولے طلائی زیورات، پچاس ہزار روپے ، لیپ ٹاپ اور لیپ ٹاپ کے بیگ میں کچھ سیکرٹ فائل اور سرکاری مہر،ایل ای ڈی ، موبائل اور دیگر کارڈزوغیرہ تھے، تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے علی پور میں انور الحق کے گھر سے چور چالیس ہزار روپے ،دو موبائل، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیا ء چوری کر کے لے گئے۔ دیگر وارداتیں تھانہ سول لائنز، دھمیال، چونترہ ، سنبل ،کھنہ ، ترنول کی حدود میں ہوئیں۔