راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کمشنر آفس میں ریڈ کریسنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا کہ طلباء و طالبات میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے جذبے کو پروان چڑھائیں۔ 12دسمبر کو ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج میں ہیلتھ میلہ اور فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا۔ کمشنر نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں 88کروڑ سے 30بستروں کا برن یونٹ بنانے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جس کے فنڈز جمع کرنے کیلئے طلباء و طالبات کو بھی ٹکٹس دیئے جائیں گے۔ بچوں کی ذرا سی کوشش اُنکے اور والدین کیلئے بھی بڑے کارخیر کا باعث بنے گی۔