• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم شو سی آئی ڈی کے فریڈرکس چل بسے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے باعث گزشتہ 2 دن سے مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے والے اداکار 57 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سی آئی ڈی‘ میں ’دیا‘ کا کردار بنھانے والے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے دنیش فڈنیس کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

دیانند شیٹی کے مطابق دنیش فڈنیس کی موت گزشتہ رات 12 بجکر 8 منٹ پر ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل دنیش فڈنیس کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ بھارت کے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے جس کی پہلی قسط 1998ء میں نشر ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید